فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالرکے اضافے سے 1200 ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی

منگل 25 ستمبر 2018 16:38

فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالرکے اضافے سے 1200 ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالرکے اضافے سے 1200 ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے سے 1200 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیرکو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 روپے اور 214 روپے کا غیر معمولی اضافہ کردیا گیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرا?باد سکھر ملتان فیصل ا?باد لاہور اسلام ا?باد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 59150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 50711 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 820 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 17روپی13پیسے کے اضافے سے 703 روپے ہوگئی۔