سیریز سے فرار :بھارت کیخلاف کیس کیلئے پی سی بی نے چار رکنی قانونی ٹیم تیار بنا لی

منگل 25 ستمبر 2018 16:41

سیریز سے فرار :بھارت کیخلاف کیس کیلئے پی سی بی نے چار رکنی قانونی ٹیم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) طے شدہ کرکٹ سیریز سے فرار اختیار کرنے والے بھارت کے ساتھ پیار کے دن ختم ہو گئے، پی سی بی نے آئی سی سی میں دائر کیس کے لیے چار رکنی قانونی ٹیم تیار کر لی، پہلی سماعت یکم اکتوبر کو دبئی میں ہو گی۔ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ سیریز کے ایم او یو سے بھارت نے فرار کیوں اختیار کیا۔پی سی بی نے اپنا حق لینے کے لیے آئی سی سی میں کیس دائر کر دیا۔

(جاری ہے)

یکم اکتوبر کو شیڈول کیس کی پہلی تین روزہ سماعت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار رکنی قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی جس میں دو برطانوی وکیل بھی شامل ہیں۔لیگل ٹیم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خواجہ احمد حسان اور پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر کے علاوہ الیگزینڈر پینیادیس اور ابراہیم حسن پر مشتمل ہے، مائیکل بیلوف کی سربراہی میں قائم آئی سی سی کا تین رکنی غیر جانبدار کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔2014 میں پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان چھ سال میں آٹھ سیریز کھیلنے کا معاہدہ طے پایا تھا جس سے بھارت مکر گیا، ہر بار اپنی حکومت کی اجازت کا بہانہ بنایا، معاہدے کی خلاف ورزی پر پی سی بی نے بھارتی بورڈ پر ساٹھ ملین ڈالر ہرجانے کا دعوی کر رکھا ہے۔