پیرس فیشن ویک ، ماڈلز نے ملبوسات کی نمائش کی

منگل 25 ستمبر 2018 16:41

پیرس فیشن ویک ، ماڈلز نے ملبوسات کی نمائش کی
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) پیرس فیشن ویک کا شانداز انداز میں ا?غاز ہو گیا۔ ریمپ کے اردگرد فنکاروں نے رقص کیا جبکہ ماڈلز نت نئے ملبوسات کی نمائش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

نیویارک، لندن اور میلان کے بعد فیشن ڈیزائنرز نے اب اپنی دکان فرانس کے شہر پیرس میں سجا رکھی ہے۔ پہلے روز ملبوسات کی انوکھے انداز میں نمائش کی گئی۔ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے تو ریمپ کے اردگرد فنکار رقص کرتے رہے۔ شو میں ڈیزائنرز 2019 کے موسم ِ سرما اور بہار کی کلیکشن متعارف کروا رہے ہیں۔ پیرس فیشن ویک میں 77 ڈیزائنرز 2 اکتوبر تک اپنے ملبوسات کی نمائش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :