اسد امانت علی خان کی 63ویں سالگرہ منائی گئی

منگل 25 ستمبر 2018 16:41

اسد امانت علی خان کی 63ویں سالگرہ منائی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) نیم کلاسیکل گائیکی کے نمائندہ گلوکار اسد امانت علی خان کی کل 63 ویں سالگرہ منائی گئی، وہ 25 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق موسیقی کے مشہور پٹیالہ گھرانے سے تھا۔ اسد امانت علی خان، استاد امانت علی خان کے صاحبزادے، استاد فتح علی، استاد حامد علی خان کے بھتیجے اورشفقت امانت علی خان کے بڑے بھائی تھے۔

(جاری ہے)

انہیں موسیقی کا فن اپنے والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے اپنی شناخت علیحدہ سے منوائی۔ اسد امانت علی خان نے اپنی گائیگی کا ا?غاز 10 سال کی عمر سے کیا اور ایف اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد موسیقی کو ہی پیشہ بنایا۔اسد امانت علی خان کو صدارتی ایوارڈ پرائڈ ا?ف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تاہم ایوارڈ کے فوری بعد ہی ان کی طبیعت ناساز ہوگئی اور وہ علاج کیلئے لندن چلے گئے۔ ا?ٹھ اپریل 2007 کو 52 برس کی عمر میں ان کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

متعلقہ عنوان :