Live Updates

عابد شیر علی نے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی کامیابی کو چیلنج کر دیا

منگل 25 ستمبر 2018 16:51

عابد شیر علی نے پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی کامیابی کو چیلنج کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) سابق وزیرمملکت اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری عابد شیر علی نے فیصل آباد کے ‘این اے 108 سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب کی کامیابی کو چیلنج کردیا ‘ الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پچیس جولائی کوہونیوالے جنرل نتخابات میں این اے 108 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں فرخ حبیب نے سابق وزیر مملکت اور مسلم لیگ (ن) کے مضبوط ترین امیدوار چوہدری عابد شیر علی کو 1211ووٹوں کے فرق سے شکست دی تھی ‘ چوہدری عابد شیر علی کی شکست کو پاکستان بھر میں ایک بڑے انتخابی سیٹ اپ کے طور پر دیکھا گیا کیونکہ چوہدری عابد شیر علی نا قابل شکست سمجھے جاتے تھے اور این اے 108مسلم لیگ (ن) کامضبوط ترین قلعہ ہے اور یہ نشست مسلم لیگ (ن) پرویز مشرف کے دور آمریت میں بھی نہیں ہاری تھی جبکہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف نے بھی چوہدری عابد شیر علی کی شکست پر حیرانگی کا اظہار کیا تھا‘اس حلقہ میں دوبارہ گنتی کے بعد بھی تحریک انصاف کے میاں فرخ حبیب جیتے تھے ‘اب چوہدری عابد شیر علی نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کردی ہے اور میاں فرخ حبیب کی کامیابی کو چیلنج کردیا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات