Live Updates

وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان پر بیٹی چھپانے کا الزام ہے ،سچ سامنے لانے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے،درخواست گزار

منگل 25 ستمبر 2018 16:51

وزیر اعظم کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان پر ٹرائین نامی لڑکی کا باپ ہونے کے الزام کی تحقیقات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔ مقامی سید اظہر عباس نے درخواست میں دعوی کیا گیا کہ مطابق سیتا وائٹ سے پیدا ہونے والی بچی ٹیرائن عمران خان کی بیٹی ہے اور عمران خان ٹرائن کی گارڈین شپ لے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ عالمی میڈیا بھی کئی بار عمران خان کو ٹیرائن کا باپ قرار دے چکا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں بھی اس بارے میں عمران خان پر الزامات لگ چکے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ٹیرائن کے معاملے پر سچائی جاننے کیلئے ضروری ہے کہ جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور عمران خان کیخلاف الزام سچ ہونے پر انہیں صادق اور امین نہ ہونے پر نااہل قرار دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات