لاہور ہائی کورٹ :سموگ کی روک تھام کیلئے عملدرآمد رپورٹ طلب

منگل 25 ستمبر 2018 16:51

لاہور ہائی کورٹ :سموگ کی روک تھام کیلئے عملدرآمد رپورٹ طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کے الزام میں درخواست پر سیکرٹری ماحولیات سے سموک کے روک تھام کیلئے اقدامات پر عمل درآمد کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شیزار ذکا ایڈوووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں سموگ پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات نہ کرنے کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ شہر میں درختوں کی کٹائی کی وجہ سے سموگ میں پیدا ہو رہی ہے لیکن سموگ کی روک تھام کیلئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جا رہے، درخواست گزار نے باور کرایا کہ اکتوبر کے آخری ہفتے میں شہر سموگ کی لپیٹ میں ہوتا ہے اس سال بھی سموگ کا خطرہ ہے اس لیے ضروری ہے کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔