لاہور پولیس نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی ہے

منگل 25 ستمبر 2018 16:51

لاہور پولیس نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو سکیورٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) لاہور پولیس نے پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی کو سکیورٹی دینے سے معذرت کرلی ہے اور باور کرایا کہ اگر مولانا طاہر اشرفی سکیورٹی رکھنا چاہتے ہیں تو وہ پرائیویٹ سکیورٹی رکھ سکتے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو مولانا طاہر اشرفی کی سیکیورٹی کے معاملے پر جواب داخل کرا دیا۔

مولانا طاہر اشرفی نے اپنی سکیورٹی واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او لاہور نے جواب بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر مولانا محمود اشرفی سے سکیورٹی واپس لی گئی۔ رپورٹ میں یہ بتایا گیا کہ خفیہ اداروں سمیت دیگر اداروں کی رپورٹ کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کو سکیورٹی کی ضرورت نہیں اس لیے اگر درخواست گزار سکیورٹی رکھنا چاہتے ہیں تو وہ پرائیویٹ سکیورٹی رکھ سکتے ہیں اور اس مقصد کیلئے انہیں پرائیوٹ سکیورٹی رکھنے کے لیے بھی پنجاب حکومت سے اجازت لینا ہو گی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے سی سی پی او لاہور کے جواب کی روشنی 15اکتوبر کو فریقین کے وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔