محکمہ صحت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ

منگل 25 ستمبر 2018 16:52

محکمہ صحت پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں میڈیکل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) محکمہ صحت پنجاب نے سیلاب سے متاثرہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب بھر کے میڈیکل کالج اور یونیورسٹیوں کو مراسلے جاری کر دئیے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا ہر میڈیکل کالج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں علاج و معالجے کی طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے دو دو ٹیمیں تشکیل دیکر متاثرہ اضلاع میں بھجوائے گا مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ طبی امدادی ٹیموں میں ان ڈاکٹروں،نرسوں و سٹاف کو شامل کیا جائے جو رضا کارانہ طور پر ان ٹیموں میں شامل ہونا چاہتے ہیں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ میڈیکل کالجوں کی سطح پر بنائی جانے والے طبی امدادی ٹیمیں لاہور شیخوپورہ ،ننکانہ ،نارروال ،سیالکوٹ اور قصور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھیجی جائیں گی جو ان اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور محکمہ صحت کے چیف ایگزیکٹو افسران کے ساتھ مل کر کام کرینگی ٹیموں میں سینئر اور جونیئر ڈاکٹروں سمیت میڈیکل افسران ،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ ان ٹیموں کے ہمراہ مختلف بیماریوں کے علاج و معالجہ کے سلسلے میں ادویات بھی بھیجی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :