Live Updates

سیف الملوک نے پی ٹی آئی کے امید وار ملک کرامت کی کامیابی کو چیلنج کر دیا

منگل 25 ستمبر 2018 16:52

سیف الملوک نے پی ٹی آئی کے امید وار ملک کرامت کی کامیابی کو چیلنج کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 135 سے پاکستان مسلم لیگ ن کے شکست خورد امیدوار سیف الملوک کھوکھر نے اپنے مدمقابل کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک کرامت کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے اس سلسلے میں سیف الملوک کھوکھر نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کر دی ہے جس پر عدالت عالیہ نے درخواست گزار کے مدمقابل کامیاب امیدوارملک کرامت سے جواب طلب کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات