Live Updates

وزیر اعلی کی وزیر اعظم سے کوئی علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی

وزیر اعظم عمران خان سے علیحدہ ملاقات وزیر اعلی کے شیڈول کا حصہ نہیں تھی،مشیر اطلاعات سندھ

منگل 25 ستمبر 2018 16:57

وزیر اعلی کی وزیر اعظم سے کوئی علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ کی وزیراعظم سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی وزیراعظم عمران خان سے علیحدگی میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے علیحدہ ملاقات وزیر اعلی کے شیڈول کا حصہ نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صرف نے کٹا اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی اکیلے میں ملاقات کے حوالے سے خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات