وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِاعلیٰ تعلیم و تحقیق کا وائس چانسلر کی زیر صدارت اجلاس

منگل 25 ستمبر 2018 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِاعلیٰ تعلیم و تحقیق(گریجویٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل)کا 37واں اجلاس چیئرمین(جی آر ایم سی) شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرایس الطاف حسین کی زیر ِصدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکورصدیقی،پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین، پروفیسرڈاکٹر عبدالغفور بلوچ،پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر،پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، ڈاکٹر غلام رسول لکھن ،ڈاکٹر ساجد جہانگیراوررجسٹرارافضال احمدبطور سیکریٹری، شریک تھے۔

اجلاس میں کراچی کیمپس شعبہ نباتیات کے آدم خان ولد گل فراز خان کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کی منظوری دی گئی جبکہ شعبہ حیاتی کیمیاء کی پلوشہ ناز وصی بنت ِ عبدالوصی اور شعبہ فارما سیوٹکس کی صائمہ رمضان بنت ِمحمد رمضان کوایم فل/ ایم ایس کی ڈگری کی منظوری دی گئی۔