ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو ایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت

منگل 25 ستمبر 2018 17:00

فیصل آباد۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ایک ہی گروپ کی زہروں کا بار بار سپرے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اپنی فصلات پر سپرے سے قبل ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈسٹاف سے مشاورت یقینی بنائیں اور ان کی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے مناسب زہروں کاسپرے کریں تاکہ اس کے دیر پا اثرات حاصل کئے جاسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جب تک کیڑوںکا حملہ نقصان کی معاشی حد تک نہ پہنچے اس وقت تک حتی المقدور سپرے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ اندھا دھند سپرے کرنے سے فصلات کو نقصان بھی ہو سکتاہے ۔ انہوںنے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ صبح یا شام کے وقت زرعی ادویات کا سپرے کریں کیونکہ دھوپ اور زیادہ گرمی میں زرعی ادویات کے سپرے سے زہر کی افادیت انتہائی کم ہو جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :