نا ہموار کھیتوں اور نہری پانی کی کمی والی جگہوں پر ڈر پ اریگیشن موزوں نظام آبپاشی ہے، ماہرین

منگل 25 ستمبر 2018 17:00

سلانوالی۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ ڈر پ ایریگیشن سسٹم آبپاشی پانی کھا د اور دیگر کمیائی اجزا ء پودوں کی ضرورت کے مطا بق نہایت در ست مقدار میں پودوں کی جڑوں تک پہنچا تا ہے اس سے نہ صرف کھاد وں کی بچت ہو تی ہے بلکہ پیداوار میںبھی خاطر خوا ہ اضافہ ہو تا ہے نا ہموار کھیتوں جہاں نہری پانی کی کمی اور زمین پانی ناقص ہو نہا یت موزوں نظام آبپاشی ہے ا س ٹیکنالوجی کے ذریعے کا شت کار و ں کو آبپاشی کے پورے سسٹم پر مکمل کنٹرو ل حاصل ہوتا ہے ڈر پ ایریگیشن سسٹم کمیائی کھادوں کو پانی کے ساتھ ملا کر پودوں کی جڑوںتک پہنچا تا ہے جس سے کھاد ضائع نہیں ہوتی کھاد کی کار کرد گی 90سے 95فیصدتک بڑھ جاتی ہے کھاد فصل کی ضرورت کے مطابق کسی بھی مرحلہ پر دی جاسکتی ہے اور تمام پودوں کو کھاد کی ایک جیسی مقدار مل جاتی ہے فصل کسی دبائو کے بغیر نشوونما پاتی ہے جس سے فصل کا معیار بہتر ہوتا ہے عا م طریقہ آبپاشی کی نسبت فصل جلد تیار ہوجاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :