ڈیم بنانا وقت کی ضرورت ہے‘

صوبوں کے ساتھ اتفاق سے نئے ڈیم بنائیں گے‘ عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے، وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی

منگل 25 ستمبر 2018 17:04

ڈیم بنانا وقت کی ضرورت ہے‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیم بنانا وقت کی ضرورت ہے‘ صوبوں کے ساتھ اتفاق سے نئے ڈیم بنائیں گے‘ عاشورہ کے موقع پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ منی بجٹ سے عوام کو ریلیف ملے گا‘ حکومت غریبوں کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز نے بہترین خدمات سرانجام دیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ ڈیم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس کے لئے اقدامات کریں گے۔ سپریم کورٹ کے بھی ڈیم بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے جو خوش آئند ہے۔ چاروں صوبوں کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ڈیم بنائیں گے۔ اگر ڈیم نہیں بنیں گے تو ملک کو بدترین خشک سالی کا سامنا ہوگا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے پیسے کو بے دردی سے استعمال کیا ہے پاکستان کی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا تحفظ کریں گے۔ پاکستان کے تمام طبقات اور قوم میں اتفاق رائے رہا تو دنیا حیران ہوگی۔