ضمنی مالیاتی بل 2018ء میں شامل تجاویز کے تحت شرح نمو متاثر ہوگی،

مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی عائشہ غوث کا قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل 2018ء پر بحث کے دوران اظہار خیال

منگل 25 ستمبر 2018 17:04

ضمنی مالیاتی بل 2018ء میں شامل تجاویز کے تحت شرح نمو متاثر ہوگی،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی عائشہ غوث نے کہا ہے کہ ضمنی مالیاتی بل 2018ء میں شامل تجاویز کے تحت شرح نمو متاثر ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل 2018ء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے شرح نمو میں اضافہ کے حوالے سے کسی لائحہ عمل پر بات نہیں کی، ضمنی بجٹ تجاویز سے شرح نمو متاثر ہوگی۔

اس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے 2700 ارب روپے کا بجٹ خسارہ کیسے پورا کریں گے۔ اس حوالے سے ابہام موجود ہے۔ یہ معاملہ وضاحت طلب ہے۔ بجٹ کو معتبر بنانا ہے تو شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بھی بتایا جائے کہ ٹیکس لگائے بغیر 200 ارب روپے حاصل کرنے کا ذریعہ کیا ہوگا اس سے بھی ایوان کو آگاہ کیا جائے۔