خوارک کی کمی کے ہمارے بچوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں،

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، خوراک اور صحت کے معاملات میں عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وزارت قومی صحت کے دورہ کے موقع پر گفتگو

منگل 25 ستمبر 2018 17:06

خوارک کی کمی کے ہمارے بچوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے یہ بات منگل کو وزارت قومی صحت کے دورہ کے موقع پر کہی۔اس موقع پروفاقی وزیر اور سیکریٹری وزارت قومی صحت نے صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں تمام ادراوں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ خوراک اور صحت کے معاملات میں عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے، خوارک کی کمی کے ہمارے بچوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہمیں سوفیصد بچوں کے لئے حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ صحت کی انشورنس/کوریج کے ذریعے غریب کو تحفظ فراہم کرنا ہوگا، صدر نے صوبوں کے ساتھ صحت کے معاملہ میں تعاون بہتر کرنے کی ہدایت کی۔