ڈاکٹر شیریں مزاری سے آل پاکستان ہندو پنچائیت کے صدر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

حکومت ہندو برادری کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے،وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق

منگل 25 ستمبر 2018 17:06

ڈاکٹر شیریں مزاری سے آل پاکستان ہندو پنچائیت کے صدر کی سربراہی میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت ہندو کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو آل پاکستان ہندو پنچائیت کے صدر پنڈت چنا لال کی سربراہی میں ہندو برادری کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملاقات کے دوران نریش چند ‘ رمیش کمار‘ اوم پرکاش‘ پرویز لال اور عاطف چوہان موجود تھے۔ وفد نے وفاقی وزیر کو ہندو برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے وفد کو مسائل کی کے فوری حل کی یقین دہانی کراتی ہوئے کہا کہ حکومت ہندو برادری کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :