چین کی سویڈش ٹی وی پر توہین آمیز پروگرام کی مذمت

منگل 25 ستمبر 2018 17:06

چین کی سویڈش ٹی وی پر توہین آمیز پروگرام کی مذمت
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے سویڈش ٹی وی چینل پر چین سے متعلق توہین آمیز پروگرام نشر کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں پریس کانفرسکے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ 24 ستمبرکو چین کے خلاف نشرکئے جانے والے پروگرام کی شدید مذمت کرتے ہوئے سویڈش حکام سے مطالبہ کرتے ہیںکہ سویڈن کے حکام ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ اس سے پیدا ہونے والے ممکنہ برے اثرات کو ختم کیا جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ سویڈش ٹی ّوی چینل نی" سویڈن نیوز" نامی پروگرام میں چین سے متعلق ہتک آمیز پروگرام نشر کرتے ہوئے چینی عوام کو بدنام کیا ہے۔میزبان کی گفتگو چین اور دوسری قومیتوں اور عقائد سے متعلق لوگوں کے بارے میں عصبیت ،بغض اور طیش دلانے والے مواد پر مشتمل تھی یہ طرز گفتگو ذرائع ابلاغ کے پیشہ ورانہ اخلاقی اصول و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسے پروگرام نشر کرنے سے گریز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :