کراچی میں رینجرز کی کارروائی،

سٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان گرفتار

منگل 25 ستمبر 2018 17:09

کراچی میں رینجرز کی کارروائی،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاون میں رینجرز نے کارروائی کر کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔رینجرز نے کارروائی کے دوران گڈاپ ٹاون کے علاقے سے ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ملزمان ریحان عرف تونا، علی محمد، سجاد اور محمد ارشد عرف شانا نے گلشن اقبال، سہراب گوٹھ، لیاقت آباد اور مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کی تھیں۔

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد ہوئی ہیں جبکہ ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔