ہنسی کا طوفان فلم دی ڈونکی کنگ کا تھیٹریکل ٹریلرریلیز کردیا گیا

منگل 25 ستمبر 2018 17:11

ہنسی کا طوفان فلم دی ڈونکی کنگ کا تھیٹریکل ٹریلرریلیز کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) جیو فلمز اور طلسمان اینیمشن اسٹوڈیو کی مشترکہ پیش کش اور نئی آنے والی اینی میٹڈ فلم "دی ڈونکی کنگ"کا تھیٹریکل پروموآفیشل طور پر ریلیز کردیاگیا۔دی ڈونکی کنگ کی کپتانی کے فرائض پاکستان کی پہلی اور معروف ترین اینٹی بیکٹریل سوپ برانڈ کی مقبول ترین سپر ہیرو سیریز کے خالق عزیز جندانی نے انجام دیئے ہیں، فلم کا ٹیزر ٹریلر تقریبا ایک ماہ پہلے جاری کیا گیا تھا،جسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرپوری دنیا میں لیڈنگ کردار منگوکے ساتھ 2ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، اس وقت سے ہی بچوں اور بچوں کے دل میں بڑے پیمانے پر اس کے اس فقرے "مائی نیم از منگو ، منگوجان منگو، دی واشنگ مشین" مقبو لیت حا صل کر رہا ہیفلم کے ٹیزر کی کامیابی کے بعد قوی امید کی جارہی ہے کہ فلم کا تھیٹریکل ٹریلر یقینا امید کی تمام حدیں توڑ دے گا، صرف ڈھائی منٹس پر مشتمل ٹریلر میں منگو کو عارضی دنیا سے حادثاتی طور پر آزاد نگر کا بادشاہ بنتے دکھایا گیا ہے، صرف یہ محسوس کرنے کے لیے کہ یہ سب مچویلین ویب کاحصہ تھا، جو کہ شاطر لومڑی (مس فتنہ) کی جانب سے تیار کیا گیا تھا، جس میں منگو اور مس فتنہ کے درمیان ایک مقابلہ طے ہوجاتا ہے کہ اگرمنگو سچا بادشاہ بننے میں کامیاب ہوجاتا ہے یا نہیں اگر ایسا نہیں ہوا تو گدھے کے گوشت کے کوفتے بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

المختصر فلم کا ٹریلرمزاح، ایکشن، ایڈونچراور گانوں سمیت ڈانس سے بھرپور ہے۔ جوکہ یقینا ہر عمر کے افراد کے لیے تفریح کا باعث بنے گا۔ فلم کے ٹریلر میں اس بات کابھی اعلان کیا گیا ہے کہ فلم کی کاسٹ میں پس پردہ آوازوں کے لیے جان ریمبو، حنا دلپذیر، جاوید شیخ، غلام محی الدین ،عرفان کھوسٹ، اسماعیل تارا، مانی، عدیل ہاشمی ، عرفان ملک ، علی حسن، فیصل قریشی، احسن رحیم، شبیر جان اور شفاعت علی سمیت دیگر بڑے ناموں کو کاسٹ کیا گیا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی پاکستانی فلم میں اتنی بڑی کاسٹ کو ایک ساتھ شامل کیا گیا ہے، فلم کے ٹریلر میں موسیقی کی چاشنی کو شامل کرتے ہوئے فلم کا ٹائٹل سانگ "ڈونکی راجہ"بھی شامل کیا گیا ہے، فلم کے لیے گانوں کی کمپوزیشنز شجا ع حیدر ، شانی ارشد، اسرار اور ماجد رضا نے تیار کی ہیں، جبکہ فلم کا بیک گراونڈ اسکور شانی ارشد نے لائیو آرکیسٹراسے ترتیب دیا ہے، واضح رہے کہ بداپسٹ فلم آرکیسٹرا پہلی بار کسی پاکستانی فلم میں استعمال کیا گیا ہے۔

فلم بنانے والے عزیز جندانی نے اپنے خیالا ت ااظہار کرتے ہوئے کہا کہ "دی ڈونکی کنگ"پاکستانی فلم میں عام طور پر اور کسی اینی میٹڈ فلم کے بطور خاص طور پر عام فلموں سے زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی، ان کا کہناتھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فلم واقعی طور پر بچوں کے لیے لیکن یہ بڑوں میں بھی اتنی ہی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ 105منٹس پر مشتمل اس اینی میٹڈ فلم کو ہم نے خاص طور پر اسٹیریو ٹائپ فلم کے طور پر پیش کرنے کی خاص کوشش نہیں کی ہے۔

بلکہ اسے ملٹی کلرز ( کلیڈواسکوپک) سینیمیٹک کے طور پر بنایا ہے۔ یہ آپ کو ہنسنے پر مجبور اور آپ کی آنکھوں کو نم کردیگی، جبکہ اس میں موجود سسپنس اور خوف آپ کو کرسی سے چپک پر بیٹھنے پر مجبور کردیگا، جبکہ فلم میں بچوں کے لیے میسج بھی موجود ہے، جو انہیں ان کے خواب کی تعیبر کے حصول میںمدد دے گا۔آخر میں ہم نے ٹریلر میں کیا دیکھا، دی ڈونکی کنگ وعدہ لیتا دکھایا گیا ہے کہ بڑے دل اور بڑ ی اسٹارکاسٹ کے ساتھ بگ باکس آفس کے ساتھ ہم فلم کے پہلے دن سینما کی لائن میں کھڑے ہوکر 13اکتوبر 2018کو فلم کے پہلے شو کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔ جس دن فلم پاکستان بھر کے سینماوں میں اپنی حکمرانی قائم کرنے جارہی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :