Live Updates

ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے بارے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 25 ستمبر 2018 17:14

ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے بارے قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت ملازمتوں میں امتیازی سلوک، یکساں معاوضے اور خواتین کیخلاف صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ILO کی کنونشنز C-100 ، C-111 اور سی ای ڈی اے ڈبلیو کا دستخط کنندہ ہے مگر اس کے برعکس ہمارے قوانین میں خواتین کے ان حقوق کے حوالے سے کسی بھی قسم کی ضمانت موجود نہیں۔

لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ جلد از جلد ان کنونشنز کی پاسداری کرتے ہوئے قانون سازی کو یقینی بنائے تاکہ ملازمت پیشہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات