ہندوستان نے انتہا پسند شخص کو وزیر اعظم بنایا ہے ،بھارتی عوام کو اس بارے میں سوچنا ہوگا،خالد مقبول صدیقی

آئی ٹی تعلیم کا معیار بہتر ہونا ضروری ہے، اس سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے، پورے کراچی کو وائی فائی بنائیں گے،وفاقی وزیر کا تقریب سے خطاب

منگل 25 ستمبر 2018 17:38

ہندوستان نے انتہا پسند شخص کو وزیر اعظم بنایا ہے ،بھارتی عوام کو اس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان پر انتہا پسندی کی تہمت لگائی جارہی ہے ۔ ہندوستان نے انتہا پسند شخص کو وزیر اعظم بنایا ہے ۔بھارتی عوام کو اس بارے میں سوچنا ہوگا ۔ ملک میں آئی ٹی تعلیم کا معیار بہتر ہونا ضروری ہے۔ اس سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔

ہم پورے کراچی کو وائی فائی بنائیں گے۔منگل کوکراچی میں آئی ٹی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ90 کی دہائی میں پاکستان کال سینٹر کا آئیڈیل سینٹر نہیں بنایا جاسکتا ۔کراچی:ڈیٹا سنٹر کا قیام کریں گے ۔اس سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کریں گے ۔یہاں آئی ٹی تعلیم کا معیار بہتر ہونا ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی:ہم پورے کراچی کو وائی فائی بنائیں گے ۔

ہم اپنا سیٹلائٹ بناکر دیں گے ۔ڈیجیٹل کراچی بناکر ڈیجیٹل سیٹلائٹ ملک بنائیں گے ۔کراچی آج بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کا مرکز ہے ۔جب تک خوشحالی کراچی سے ہوکر نہیں جائیگی ملک میں نہیں جائیگی ۔جب تک خوشحالی کراچی سے ہوکر نہیں جائیگی ملک میں نہیں جائیگی ۔آئی ٹی سیکٹر اور کراچی جو انجن ہے اسکے لئے کام کیا جارہا ہے ۔آئی ٹی سیکٹر اور کراچی جو انجن ہے اسکے لئے کام کیا جارہا ہے۔آئی ٹی کے معیار کو بلند کرنے کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی بنائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کو پاکستان پرانتہا پسندی کی تہمت لگانے سے پہلے سوچنا پڑے گا کہ انہوں نے خود ایک انتہا پسند شخص مودی کو وزیر اعظم بنایا ہے