سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ 29ستمبر کو ہوگی

منگل 25 ستمبر 2018 17:40

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ 29ستمبر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چمپئن شپ 29ستمبر کو پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں منعقد ہوگی، چمپئن شپ میں سکولوں کے طلبہ وطالبات حصہ لیں گے، چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن 28ستمبر کو پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں کرائی جاسکتی ہے، سکولوں کے طلبہ و طالبات کو چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں، چمپئن شپ میں انڈر 6، انڈر،8 انڈر10، انڈر12 ،انڈر14 ،انڈر16 اور انڈر18کی50اور 200میٹر کے بیک سٹروک، بٹرفلائی، بریسٹ سٹروک، کک بورڈ ریس اور فری سٹائل کے مقابلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں حصہ لینے والے سوئمرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رجسٹریشن کے لئے ب فارم کے ساتھ 2عدد تصاویر ہمراہ لائیں، ب فارم کے بغیر سوئمرز کی رجسٹریشن نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :