جرمن سفیر کی طرف سے کوڑے کی نشاندہی کرنے پر 2 اہلکار معطل

مارٹن کوبلر نے اسلام آباد میں کوڑے کی نشاندہی کی تھی، سی ڈی اے نےفوری ایکشن لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 ستمبر 2018 17:28

جرمن سفیر کی طرف سے کوڑے کی نشاندہی کرنے پر 2 اہلکار معطل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 ستمبر 2018ء) :جرمن سفیر کی طرف سے کوڑے کی نشاندہی کرنے پر 2 اہلکار معطل کر دئے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے اسلام آباد میں کوڑے کی نشاندہی کی تھی جس پر سی ڈی اے نےفوری ایکشن لیتے ہوئے 2 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے۔مارٹن کوبلر نے ٹویٹ کیا تھا کہ سڑک سے گزرتے ہوئے اسلام آباد میں جہاں خوبصورت جگہ نظر آتی ہے وہیں جابجا کوڑے کے ڈھیر بھی نظر آتے ہیں۔

جیسے کہ F7/4 گلی 56 میں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹھوس کوڑا اس طرح سے ہر جگہ نہیں پھینکا جاسکتا۔یہ ڈینگی اور دیگر مضرِ صحت اثرات کا سبب بنتا ہے! کیا کیا جاسکتا ہے؟
۔ جرمن سفیر کی نشاندہی کے بعد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی اور ڈائریکٹر سینی ٹیشن سردار خان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سپروائزر اور انسپکٹر کو معطل کر دیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے پہلے بھی مارٹن نے کئی بار اپنی سرگرمیوں سے لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ایک بار اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بریانی کھانے کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مزیدار! آپ لوگوں کی تجویز پر کراچی کی مشہور اسٹوڈنٹ بریانی سے آلو بریانی کھائی! مزیدار خوشبودار چاول! انکا مقولہ جائز ہے "واہ- کیا ذائقہ ہے۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھی مارٹن کوبلر کے اس ٹویٹ پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ ہماری سٹوڈنٹ بریانی ضرور تناول فرمائیں لیکن اپنے ملک میں ہمارے سٹوڈینٹس کو جانے کے راستے بھی آسان فرمائیں اتنا مشکل کیوں ہے وہاں جا کے پڑھنا؟۔ مارٹن کوبلر نے قائداعظم کے مزار پر جانے کے بعد بھی اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کراچی کے مرکز میں ایک خوبصورت جگہ ہیں۔میں یہاں دوبارہ بھی آنا چاہوں گا۔
پاکستان میں تعینات جرمنی سفیر مارٹن کوبل نے خود کو پوری طرح سے پاکستانی رنگ میں ڈھال لیا ہے۔ایک بار مارٹن کوبلر نے پوسٹ کیا کہ میں شلوار قمیض پہن کر اپنی اہلیہ کو ائیرپورٹ سے لینے جا رہا ہوں۔میں اپنی اہلیہ کو خوبصورت پاکستان دکھاؤں گا۔مجھے شلوار قمیض میں دیکھ کر کیا لگتا ہے ؟کیا میں بھی باقی مقامی افراد جیسا لگ رہا ہوں؟۔
اس کے علاوہ بھی مارٹن کوبلر کی کئی ایسی سرگرمیاں ہیں جس کیو جہ سے پاکستانیوں کے دل میں ان کی عزت بڑھ گئی ہے۔