اداکار قیصر نظامانی حلقہ این اے 247میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے

منگل 25 ستمبر 2018 17:58

اداکار قیصر نظامانی حلقہ این اے 247میں ہونیوالے ضمنی انتخاب میں حصہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) اداکار قیصر نظامانی حلقہ این اے 247میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ،پروڈیوسر و ہدایتکار اور پیپلز پارٹی کلچر ونگ کے مرکزی رہنما قیصر نظامی کو پیپلز پارٹی این اے 247کراچی سے ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ نشست عارف علوی کے صدر پاکستان بننے کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر اب پیپلز پارٹی کی جانب سے قیصر نظامانی قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں ۔ یاد رہے کہ عام انتخابات میں بھی قیصر نظامانی نے حصہ لیا تھا تاہم انہیں شکست ہوئی تھی ۔