Live Updates

اداکارہ ندا یاسر نے کراچی میں درخت لگانے کی مہم مزید تیز کر دی

منگل 25 ستمبر 2018 17:58

اداکارہ ندا یاسر نے کراچی میں درخت لگانے کی مہم مزید تیز کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) معروف اداکارہ ندا یاسر نے کراچی میں درخت لگانے کی مہم مزید تیز کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر یاسر نواز کے ساتھ مل کر اپنے گھر اور اطراف میں سرسبز پودے لگانے کا عمل تیز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ندا یاسر اور یاسر نواز کا کہنا ہے کہ ہمیں پہلے سے ہی پودوں کا بڑا شوق ہے اور اب وزیر اعظم عمران خان کے وژن پر شجر کاری کا سلسلہ دوسرے علاقوں میں بھی شروع کر دیا ہے ۔ ہماری قوم سے اپیل ہے کہ ہر شہری اپنے گھر کے باہر ایک پودا ضرور لگائے تاکہ آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی آلودتی سے بچایا جا سکے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :