ٹرمپ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گی امریکی میڈیا میں چہ مگوئیاں

منگل 25 ستمبر 2018 18:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیونے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اب بھی خواہش رکھتے ہیں کہ وہ ایرانی صدر حسن روحانی سے براہ راست ملاقات کرکے مذاکرات کریں جس پر امریکی میڈیا میں چہ مگوئیاں جاری ہیں ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیک پومپیو نے اس بات کا اظہار امریکی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہو ئے کیاکہ ان کا یہ بھی کہناتھا کہ صدر ٹرمپ ہر لمحہ کسی نہ کسی رہنما سے ملاقات پر خوشی کا اظہارکرتے ہیں اس معاملے پر وہ کافی کشادہ نظر بھی ہیں۔

مائیک پومپیو کا کہناتھا کہ امریکی صدر عوامی سطح پر متعدد مرتبہ ایرانی سربراہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہارکرچکے ہیں،اگر ان کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار سامنے ا?تا ہے تو یہ ملاقات طے ہو سکتی ہے اور اس کا انعقاد عمل میں لایا جا سکتا ہے کیوں کہ ہم بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور خاص طور پر وہاں جہاںمعاملہ جنگ کے دہانے پر پہنچ رہاہو۔

(جاری ہے)

امریکی سیکریٹری خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ صدر ٹرمپ ایرانی سربراہ مملکت سے ملاقات کی خواہش ضرور رکھتے ہیں لیکن ہماری یہ منشاء یا مقصد نہیں ہے کہ پہلے حسن روحانی کی جانب سے اس ملاقات کا مطالبہ یا خواہش کا اظہار سامنے آئے۔