یمنی بحریہ کی ٹیموں کو بحر احمر میں سمندری بارودی سرنگیں ملنے کی اطلاع

ٹیمیں بحر احمر کے ساحلوں اور جزیروں کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل گشت میں مصروف ہیں،عسکری ذرائع

منگل 25 ستمبر 2018 18:09

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء)یمنی بحریہ کی ٹیموں کو بحر احمر میں سمندری بارودی سرنگیں ملی ہیں جن کو حوثی ملیشیا کی جانب سے بچھایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عسکری ذریعے نے تصدیق کی کہ میدی شہر کے ساحل کے مقابل ملنے والی یہ سمندری بارودی سرنگیں باغیوں نے شہر سے فرار ہونے سے قبل نصب کیں۔ذریعے کے مطابق فِفتھ ملٹری زون میں یمنی بحریہ کی ٹیمیں بحر احمر کے ساحلوں اور جزیروں کو محفوظ بنانے کے لیے مسلسل گشت میں مصروف ہیں۔