Live Updates

نئے پاکستان میں فرسودہ بلدیاتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ،موجودہ نظام عوامی مسائل نچلی سطح پر حل کرنے میں ناکام رہا‘عثمان بزدار

ہماری حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیار بھی دے گی اورچیک اینڈ بیلنس بھی رکھے گی، عوام کے نمائندے عوام کو جوابدہ ہونگے‘وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 25 ستمبر 2018 18:09

نئے پاکستان میں فرسودہ بلدیاتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ،موجودہ نظام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو حقیقی معنوں میں مضبوط اور فعال بنایا جائے گا اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیے جائیںگے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اورانہیں ریلیف مل سکے کیونکہ تحریک انصاف کا ایجنڈا عوام کو سہولتیں فراہم کرنا اوران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف مشاورت کے ساتھ نیا بلدیاتی نظام لا رہی ہے اوراس نئے بلدیاتی نظا م کے تحت عوام کو ریلیف ملے گاکیونکہ نئے پاکستان میں فرسودہ بلدیاتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ،موجودہ نظام عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے میں ناکام رہا ہے اور بلدیاتی اداروںکوبے اختیار رکھا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیار بھی دے گی اورچیک اینڈ بیلنس بھی رکھے گی۔

عوام کے نمائندے عوام کو جوابدہ ہونگی-نئے بلدیاتی نظام کا محور عوام ہیں،جن کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوںگے۔انہوںنے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام موجودہ فرسودہ سٹیٹس کو ختم کرے گا۔نئے بلدیاتی نظام سے پسماندہ علاقوں کے مسائل کے حل میں نمایاں مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر کیلئے بلدیاتی اداروں کو درست سمت فعال بنایا جارہاہے ۔

نیا بلدیاتی نظام عوام کی امنگوں اورخواہشات کے عین مطابق ہوگا۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے بلدیاتی اداروںمیں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔نئے نظام میں شفافیت کوہر قیمت پر ملحوظ خاطر رکھاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ ایسا نظام وضع کیا جارہا ہے جس سے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل ہوںگے۔بلدیاتی نظام عوام کا نظام ہوگا اوروہی اس میں بااختیار ہوںگے۔انہوںنے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام میںجزا اور سزا کا نظام بھی ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات