پرویز مشرف کو دوران تفتیش گرفتارنہ کرنے،بیرون ملک علاج جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی جائے،وہ واپس آجائیں گے،ڈاکٹر محمد امجد
ریلیف دینے پر عدالت کے شکرگزار ہیں،تاہم چیف جسٹس کی گفتگو میں طنز کا عنصرپایا گیا،چیف جسٹس کی--’’ پکی رہائش گاہ‘‘ سے کیا مراد ہی ردعمل
منگل 25 ستمبر 2018 18:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سید پرویز مشرف ایک ایسے سنجیدہ مرض میں مبتلا ہیں جس کی فالواپ ٹریٹمنٹ کے لئے انہیں باقاعدگی سے لندن جانا پڑتا ہے۔
بدقسمتی سے اس مرض کا پاکستان میں کوئی مناسب علاج نہیں ہے۔اگر عدالت انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے اور پاکستان میں تفتیش مکمل ہونے تک کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دے تو وہ فوراًواپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف عدالت میں پیش ہونے سے نہیں گھبراتے ،وہ طلبی پر ہرعدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ریلیف دینے پر عدالت عظمیٰ کے شکرگزار ہیں تاہم چیف جسٹس کا طنز پر مبنی ریمارکس دینا اور سید پرویز مشرف کو پکی رہائش گاہ بھیجوانے کا مطلب سمجھ نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ خصوصی عدالت سید پرویز مشرف کے مرض کی نوعیت اور علاج کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے انسانی بنیادوں پر انہیں بیرون ملک اپنے ڈاکٹر سے علاج کا سلسلہ جاری رکھنے اورپاکستان میں آزادانہ نقل و حرکت کرنے کی اجازت دے تو وہ فوری طور پرپاکستان آجائیں گے۔پرویز مشرف کو عدالتوں پر اعتماد ہے،وہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اوردفعہ342سمیت ان پر قائم دیگر مقدمات میں اپنا بیان ریکارڈ کروانے کو تیار ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.