وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاجسٹس (ر) تنزیل الرحمان کے انتقال پرتعزیت کا اظہار

منگل 25 ستمبر 2018 18:21

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکاجسٹس (ر) تنزیل الرحمان کے انتقال پرتعزیت کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدارنے نامور قانون دان و اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) تنزیل الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔