وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ظہیرالدین بابر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

منگل 25 ستمبر 2018 18:21

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا ظہیرالدین بابر کے انتقال پر تعزیت کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سٹار ایشیا نیوز کے چیئرمین ظہیرالدین بابر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ظہیرالدین بابر مرحوم نے ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔