میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

منگل 25 ستمبر 2018 18:21

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ِ‘ شہریوں سے ملاقات ‘ ٹھیکیدار وں کو کام بروقت اور معیار کے مطابق کرنے کی ہدایت کی ۔ تفصیلات کے مطابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہر کے ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں ترقیاتی کام جاری ہیں ، اس موقع پر ڈپٹی میئر طارق چوہان ‘ میونسپل کمشنر پیر واحد بخش ‘ ایگزیکٹو انجینئر شرف الدین ڈنور و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

میئر سکھر نے ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والے میٹریل کا معائنہ کیا اور ٹھیکیدار کو جلد اور معیاری کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور میٹریل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ میئر سکھر نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو بہترین سہولیات میسر آئیں گی جبکہ تعمیراتی کاموں میں معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ بعد ازاں میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شجرکاری مہم کے تحت نیوپنڈ گرائونڈ میں پودا بھی لگایا۔

متعلقہ عنوان :