سندھ اسپورٹس بورڈ انٹر کلب فٹبال‘آغا خان جیمخانہ اور شاہد میموریل اگلے مرحلے میں داخل

منگل 25 ستمبر 2018 18:26

سندھ اسپورٹس بورڈ انٹر کلب فٹبال‘آغا خان جیمخانہ اور شاہد میموریل ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈڈسٹرکٹ ویسٹ انٹر کلب فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کے فیصلے ہوگئے رانا فٹبال اسٹیڈیم بلدیہ ٹائونمیں جاری اس ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں شاہد میموریل نے ایک سخت مقابلے کے بعد دو گول سے کامیابی حاصل کی وقفہ تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا‘وقفہ کے بعد فاتح ٹیم کے رشید اور شعیب بلوچ نی39ویں اور48ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں کراچی کی معروف ٹیم آغا خان جیمخانہ نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد ارکان اسپورٹس کو ایک کے مقابلے میں9گول سے شکست دے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ فاتح ٹیم کے الطاف اور انیس نے اپنی ٹیم کی جانب سے دو گول اسکور کئے‘ سیم اسلم‘جبار‘اظہار اور افضل نے ایک ایک گول اسکور کیا جبکہ ارکان اسپورٹس کا واحد گول محمد جان نے اسکور کیا۔

متعلقہ عنوان :