نواز شریف سے مختلف شخصیات کی ملاقات ،کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی

تعزیت کیلئے آنیوالوں میں پیر پگارا ،آفتاب شیرپائو، محمد علی درانی، مشاہد حسین سید، سردار یعقوب ناصر سمیت دیگر شامل تھے

منگل 25 ستمبر 2018 18:26

نواز شریف سے مختلف شخصیات کی ملاقات ،کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے مختلف شخصیات نے ان کی رہائشگاہ جاتی امراء رائیونڈ میں ملاقات کر کے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مسلم لیگ (فنکشنل ) کے سربراہ وحروں کے روحانی پیشواپیر صبغت اللہ راشدی ،قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپائو، سینیٹر رانا مقبول، رانا شمیم، کرنل (ر)سیف قریشی، ناصر اعجاز ،یوسف صلاح الدین ،محمد علی درانی ،سینیٹر مشاہد حسین سید،غوث علی شاہ، عابد شیر علی،چوہدری شیر علی،سردار یعقوب ناصر سمیت دیگر شخصیات نے نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

نواز شریف نے تعزیت کے لئے آنے والے تمام افراد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔