اوپن یونیورسٹی نے اپنے 44سالہ دور میں سب سے زیادہ مقبولیت گذشتہ 4 سال کے عرصے میں حاصل کی ہے

منگل 25 ستمبر 2018 18:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹرز نے یونیورسٹی میں منعقدہ 2روزہ کانفرنس میں یونیورسٹی کے حالیہ تعلیمی اقدامات،اہداف اور کامیابیوں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ملک کے 4 محروم طبقات کے لئے شروع کئے گئے مفت تعلیمی منصوبوں کو شرح خواندگی میں اضافے کے لئے انتہائی مفید قرار دیا۔

2 روزہ بحث مباحثوں کے دوران ریجنل ڈائریکٹرز نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی نے اپنی 44سالہ عمر میں سب سے زیادہ مقبولیت گذشتہ 4 سال کے عرصے میں حاصل کی ہے۔یہ ایک فاصلاتی نظام تعلیم کی یونیورسٹی،اس مختصر عرصے میں اِس قومی جامعہ کو علمی، تحقیق،ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کا مرکز بنادیا گیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ اِن علمی تقاریب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی مجمو عی ماحو ل کو یکسر بد ل کر رکھ دیا ہے کیونکہ آج اِس قو می یو نیو رسٹی میں ریسرچ کلچراور علم وادب کی محافل فر وغ پا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹرز نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی کی قائدانہ صلاحیتوں ، سنجیدہ عزائم اور جذبات سے بھر پور سرپرستی کا کرشمہ ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی آج ایک کامیاب ترین قومی ادارے کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے جو دیگر جامعات کے لئے ایک رول ماڈل ہے۔کانفرنس میں یونیورسٹی کے 44۔ریجنل ڈائریکٹرز ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،انعام الله شیخ ، ڈین سائنسسز، پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس ، ڈین سوشل سائنسسز ، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ،ْ ڈاکٹر محی الدین ہاشمی ،ْ رجسٹراز ،ْ ڈاکٹر محمد ضیغم قدیر ،ْ ڈائریکٹر ،ْ شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین ،ْ ڈاکٹر محمد اجمل اور دیگر سینئر آفیسرز شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :