اعصام الحق قریشی کا فاتحانہ آغاز، چینگدو اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

منگل 25 ستمبر 2018 18:36

اعصام الحق قریشی کا فاتحانہ آغاز، چینگدو اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے چینگدو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں اعصام الحق اور ان کے میکسین جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیلر فرٹز اور بریڈلے کلاہن پر مشتمل امریکن جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 6-2، 4-6 اور 10-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :