․عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی میں دونوں ایوانوں کے ارکان شامل ہوں گے، صادق سنجرانی

منگل 25 ستمبر 2018 18:49

․عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سے بات ہوئی ہے، عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والی پارلیمانی کمیٹی میں دونوں ایوانوں کے ارکان شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ نے داخلہ کمیٹی کی تحریک پر بحث کے دوران ریمارکس دیئے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے ارکان اگر کمیٹی میں شامل نہیں ہوں گے تو وہ پارلیمانی کمیٹی نہیں ہوگی، میری سپیکر قومی اسمبلی سے اس بارے میں بات ہوئی ہے، امید ہے دونوں ایوانوں کے ارکان کمیٹی میں شامل ہوں گے۔