گورنرسندھ کا جسٹس( ر) تنزیل الرحمان کے انتقال پراظہار افسوس

منگل ستمبر 18:54

گورنرسندھ کا جسٹس( ر) تنزیل الرحمان کے انتقال پراظہار افسوس
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 ستمبر2018ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی شرعی عدالت کے سابق چیف جسٹس ، جسٹس(ر)تنزیل الرحمان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بطور جج سندھ ہائی کورٹ اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل بھی ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،مرحوم ایک ماہر قانون دان اور مصنف بھی تھے ان کی تصنیف ‘‘مجموعہ قوانین اسلام ‘‘قانون کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔