سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت 9 اکتوبرتک ملتوی

منگل 25 ستمبر 2018 18:58

سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے متعلق کیس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت 9 اکتوبرتک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو رینجرز کو دیے گئے 11EEEE کے اختیارات کے خلاف ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ ڈاکٹر زرین کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل عابدی ایس زبیری کی عدم حاضری پر سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی عدالت کو بتایا گیا کہ عابد زبیری ایڈووکیٹ دوسری عدالت میں مصروف ہیں پیش نہیں ہوسکتے،2015 میں ڈاکٹر کو رینجرز نے دہشتگردوں کے علاج اور پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا