Live Updates

الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان اور الیکشن کمیشن کو 11 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے

منگل 25 ستمبر 2018 18:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) الیکشن ٹربیونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 254 میں ایم کیو ایم کی انتخابی عذرداری کی سماعت، الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان اور الیکشن کمیشن کو 11 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹریبونل میں ایم کیوایم کے امیدوار شیخ صلاح الدین نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسلم خان اشتہاری ملزم ہے، نااہل قرار دیا جائے،گنتی کے دوران میرے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا،ریٹرننگ افسر نے نہ فارم 45 اور نہ ہی 46 دیا ،اگر بے ضابطگیاں نہ ہوتیں تو میں اکثریت سے کامیاب ہوتا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات