وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا جسٹس (ر) تنزیل الرحمان کے انتقال پراظہار تعزیت

منگل 25 ستمبر 2018 19:50

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا جسٹس (ر) تنزیل الرحمان کے انتقال پراظہار ..
لاہور۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء)وزیراعلیٰ پنجا ب سردار عثمان بزدارنے نامور قانون دان و اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین جسٹس (ر) تنزیل الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔