ہائیکورٹ کا فل بینچ سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق 2اہم مقدمات کا فیصلہ( کل) سنائے گا

منگل 25 ستمبر 2018 19:50

ہائیکورٹ کا فل بینچ سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق 2اہم مقدمات کا فیصلہ( ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ سانحہ ماڈل ٹائون سے متعلق 2اہم مقدمات کا فیصلہ کل (بدھ ) سنائے گا ۔

(جاری ہے)

ٹرائل کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائونس کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت کئی سابق وزراء کو بے گناہ قرار دیا تھا جس کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔جبکہ سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا نے بھی سانحہ ماڈل ٹائون میں اپنی طلبی کو چیلنج کیا ہوا ہے، ان درخواستوں پر فیصلہ آج بروز منگل کو جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بینچ سنائے گا ۔