کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کنٹرول کا5واں اجلاس

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بھرپور وسائل استعمال کئے جائیں‘ صوبائی وزیر محمود الرشید

منگل 25 ستمبر 2018 19:36

کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کنٹرول کا5واں اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) صوبائی وزیرہاوسنگ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پنجاب میںکیبنٹ کمیٹی کا 5 واںاجلاس منعقد ہوا جس میںصوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود، صوبائی وزیرزراعت،آپاشی،خوراک اور مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف اضلاع سے ڈپٹی کمیشنر اور دیگر متعلقہ عہدیدارن ویڈیو لنک پر موجود تھے۔

اجلاس کا مقصد مو جودہ موسمی صورتِ حال کے پیش نظرممکنہ سیلاب کے امکانات کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیناتھا۔ اجلاس میں نشیبی علاقوںمیںممکنہ سیلاب کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیرہاوسنگ میاں محمود الرشیدنینے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام اضلاع کے منتظمین کوہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے بھرپور وسائل استعمال کئے جائیں۔صوبائی وزیر برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے اس موقع پر کہاکہ تیز بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل کیے جائیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ بہتر منصوبہ بندی اور مربوط کوششوں سے سیلاب جیسی قدرتی آفت سے موثر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹر پرونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر خرم شہزاد نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کے وہ تمامتر حفاظتی انتظامات مکمل رکھیں ۔ اس موقع پر چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے اجلاس کو موسمی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سیلاب کا کوئی امکان نہیں نظر آ رہا ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے کسی باقاعدہ سلسلے کی بجائے آئندہ ہفتے چند مقامات پرہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔