چین اور پاکستان ہاکی میں مزید قریب آئیں گے، ڈاکٹرجنید علی شاہ

منگل 25 ستمبر 2018 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) مجھے کراچی ہاکی اکیڈمی آ کر بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے میرے لئے یہ بات خوشگوار حیرت کا باعث ہے کہ یہاں اتنی بڑی تعداد میں کھلاڑی اور شائقین موجود ہیں یہ بات گزشتہ روز کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت اولمپئن حنیف خان و ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسٹیڈیم میں کراچی بلیوز اور کرای اورنج کے درمیان ہونے والے میچ میں مہمان خصوسی کی حیثیت سے چین سے تعلق رکھنے والے ڈراگون فائٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مائو جیانکس نے اپنے خطاب میں کہی انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نہ صرف دوسرے شعبوں میں بلکہ کھیلوں میں بھی تعلقات قریب سے قریب تر ہوں ہم چاہتے ہیں کہ جلد وہ دن آئے جب چین اور پاکستنا کی ٹیموں کے درمیان اس گرائونڈ پر میچ ہو۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنیدشاہ نے چینی مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا بڑی خوش آئند بات ہے کہ چائنیز یہاں تشریف لائے، دسمبر میں چائنیز میئر بھی کراچی آ رہے ہیں کے ایچ اے ان کے ساتھ مل کر ایسے معاہدے کرے گی جن سے کراچی کی ہاکی کو اور فروغ حاصل ہو،چائنیز مہمانوں مائو جیانکس اور چیف ایگزیکٹو آٖفیسر ڈراگون فائٹ پرائیویٹ لمیٹڈماچینگزھی کو اپنے گرائونڈ میں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے ان کی یہاں آمد سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصی طور پر ہاکی کے تعلقات میں اضافہ ہوگا ساتھ ساتھ ہمارے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا ان کا کہنا تھا کہ چین کے سہر کے میئر اگلے چند ماہ میں پاکستان آئیں گے وہ اس دوران کراچی ہاکی اکیڈمی کا بھی دورہ کریں گے اس دوران کے ایچ اے اور چین کے شہر کے میئر کے درمیان باقاعدہ معاہدہ ہوگا جس کے تحت دونوں ملکوں کی شہروں کی ٹیمیں نہ صرف سیریز کھیلیں گی بلکہ کراچی کی ٹیم چین کا دورہ بھی کرے گی۔

اس موقع پر اولمپئن سمیع اللہ ، کے ڈی اے ڈائریکٹر سمیع الدین صدیقی، کے ایچ اے کے چیئرمین گلفراز احمد خان، ڈائریکٹر مشاہ نواز اور کے ایچ اے کے سیکریٹری سابق انٹرنیشنل کھلاڑی حیدر حسین نے بھی خطاب کیا۔ اولمپئن سمیع اللہ نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے اور چینی مہمانوں نے یہاں آ کر ہاکی کے کھلاڑیوں کے دل جیت لئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی حالیہ کارکردگی اس کے شایان شان نہیں ہے البتہ ہماری ٹیم کے لئے موقع ہے کہ وہ اگلے ماہ عمان میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پچھلی خراب کارکردگی کا ازالہ کرے، کے ڈی اے ڈائریکٹر سمیع الدین صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی دوستوں کی کھیلوں میں اس سطح پر دلچسپی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ کراچی میں ہاکی کے لئے بہت لگن سے کام کر رہے ہیں جو پورے پاکستان کے لئے ایک رول ماڈل ہے،جنید علی شاہ کی کاوشوں سے ہاکی کے گرائونڈ دیلی بیسز پر آباد ہیں ہر ہفتے کوئی نہ کوئی ٹورنامنٹ منعقد ہوتا ہے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے اور کے ڈی اے ان کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے جہاں بھی ہماری ضرورت ہوگی ہم ان کے ساتھ ہیں ان کی نشاندہی پر ہم نے بہت سارے گرائونڈ ریکور کئے کچھ کا افتتاح جلد ہی کریں گے کے ایچ اے کے چییئرمین گلفراز احمد خان کا کہنا تھا کہ کے ایچ اے ہاکی کی ترقی کے لئے جس نیک نیتی کے ساتھ محت کر رہی ہے چینی مہمانوں کی یہاں آمد اور ہمارے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے کے ایچ اے کے ڈائریکٹر ڈسپلن کمیٹی میجر شاہ نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ کے ایچ اے کے لئے یہ ایک خوشی کا موقع ہے اب امید ہو چلی ہے کہ ہاکی میں تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس دوران ہونے والے نمائشی میچ مین کراچی بلیوز نے کراچی اورنج کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی فاتح ٹیم کی جانب سے ایم عمران اور سجیر نے جبکہ اورنج کی جانب سے واحد گول فیصل رضا نے اسکور کیا میچ کی خاص بات یہ رہی کہ فیصل رضا نے کھیل کے 10ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تاہم بعد میں فاتح ٹیم کی جانب سے بالترتیب ایم عمران نے 15ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کردیا جبکہ 30ویں منٹ میں سجیر نے مزید گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری میں اضافہ کردیا یہ فیصلہ کن گول بھی قرار پایا جس کے بعد کوئی ٹیم گول نہیں کرسکی۔

بعد میں چینی مہمانوں مائو جیانکسن اور ماچنگیزھی نے فاتح ٹیم کے کپتان عاصم خان اور اذلان خان کو بالترتیب ونر اور رنر ٹرافی پیش کی اس موقع پر مائو جیانکسن اور ڈاکٹر سید جنید علی شاہ جبکہ ماچنگیزھی کو کے ڈی اے کے ڈائریکٹر سمیع الدین صدیقی نے یادگاری شیلڈ پیش کی اختتام پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے اس موقع پر پیپلزپارٹی کی کونسل ممبر علیزہ مہدی، بیگم اسما شاہ، مسز ناہید، احمد علی راجپوت، مظر علی خان، انجینئر محفوظ الحق، ایاز غزنوی، ڈی ایس پی عبدالخالق، زاہد شہاب، پروفیسر رائو جاوید اقبال، خالد منیر، ڈاکٹر ایس اے ماجد، جاوید اقبال بیگ، عبدالعظیم خان، زاہد محمود، محسن علی خان، جاوید چھتاری، عظمت پاشا، قاضی حمید الرحمان، فرخ بدر، امتیاز احمد، فیضان، ڈاکٹر عبدالحمید، صغیر حسین، نوشاد، وقاس شیرازی اور طارق نور سمیت کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔