Live Updates

تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا وزیراعظم عمران خان کو انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کی سربراہی پاس رکھنے کا مشورہ

منگل 25 ستمبر 2018 19:56

تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا وزیراعظم عمران خان کو انتخابی دھاندلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے وزیراعظم عمران خان کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی پارلیمانی کمیٹی کیلئے حکومت کی جانب سے دیئے گئے ناموں پر غور شروع کردیا۔

پارلیمانی کمیٹی ارکان کیلئے شیریں مزاری، شفقت محمود، علی محمد خان اور عامر ڈوگر کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے جبکہ مسلم لیگ (ق) کی طرف سے بشیر چیمہ کا نام دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی اپنے پاس رکھیں تاہم حتمی فیصلہ ایک دو روز میں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے مبینہ انتخابی دھاندلی کیلئے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کیلئے احسن اقبال، رانا تنویر، رانا ثناء اللہ اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل حزب اختلاف کی جماعتوں نے مطالبہ کیا تھا کہ دھاندلی تحقیقات کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی برابر نمائندگی اور کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات