حکومتوں کی مدت اور اقتدار کی طوالت اللہ کی رضا اور عوامی خدمت کی مرہون منت ہوتی ہے،
پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
منگل 25 ستمبر 2018 20:12
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی ترقی تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی اجتماعی کوششوں سے وابستہ ہے بالخصوص بزنس کمیونٹی جن کے ہاتھ میں معیشت کا پہیہ رواں ہے اس ضمن میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا کردار نمایاں ہے وہ نہ صرف ملک میں روزگار کے موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ ملکی مصنوعات کو ایکسپورٹ اور ٹیکس ادا کر کے ملک کی معیشت کو مستحکم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بزنس کمیونٹی کو عزت دے گی ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے برآمدی صنعت کے لئے گیس کے یکساں نرخ مقرر کر کے انقلابی قدم اٹھایا ہے جس سے نہ صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود بزنس کمیونٹی اپنے ملک کی محبت میں کام کر رہے ہیں جو خوش آئند اًمر ہے ۔چوہدری سرور نے کہا کہ ماہی پروری کے شعبے کی ترقی کے لئے جامع پلان مرتب کیا جا رہا ہے اور دریاؤں ، نہروں کے کناروں پرفش فارم تیار کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے دعوت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فش فارم تیارکرنے سے دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور شہروں پر آبادی کا بوجھ بھی کم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش شہریوں کو صاف پانی فراہمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ پاکستان میں تقریباً 11 لاکھ لوگ گندہ پانی پینے سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے باسیوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے وہ بیرون ملک مخیر حضرات کے پاس جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عنقریب پنجاب کی یونیورسٹیوں ، کالجز اور سکولوں میں صاف پانی کے پلانٹس لگائے جائیں گے تاکہ نوجوان نسل کو بیماریوں سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے وفد کے ارکان کو کہا کہ وہ اپنی ملوں میں صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹ لگائیں تاکہ مزدوروں کو صاف پانی کی سہولت دستیاب ہو ۔ آپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز نے چوہدری محمد سرور کو دوبارہ گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری محمدسرور بزنس کمیونٹی کے مسائل اور مشکلات کا اداراک بھی رکھتے ہیں اور انہیں حل کرانے میں ان کا کردار مثبت رہا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانے پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی خدمات کو سراہا ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.