لاہور ہائیکورٹ کاحمزہ شہباز کے گھر کے باہر قائم تمام رکاوٹوں اور تجاوزات کو اے سی ماڈل ٹائون کو ختم کرنے کا حکم

منگل 25 ستمبر 2018 20:12

لاہور ہائیکورٹ کاحمزہ شہباز کے گھر کے باہر قائم تمام رکاوٹوں اور تجاوزات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گھر کے باہر قائم تمام رکاوٹوں اور تجاوزات کو اے سی ماڈل ٹائون کو ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے حمزہ شہباز کے گھر کے باہر تجاوزات کیخلاف درخواست پر سماعت کی. عدالت نے استفسار کیا کہ کیا تمام تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے جس پر درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ ابھی مکمل خاتمہ نہیں کیا گیا پرائیویٹ سکیورٹی اہلکاروں کی چوکیاں ابھی بھی موجود ہیں جس پر عدالت نے تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار کے مطابق جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں جس سے کالونی کے دیگر مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ سپریم کورٹ نے تمام رکاوٹیں اور تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس پر مکمل عمل نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کے گھر باہر رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم دیا جائے۔