عارف علوی کوصدربنتے ہی قبضہ شدہ پلاٹ یاد آگیا

گلستان جوہربلاک 10کی زمین پر پلاٹ نمبر بی 112میرا ہے، کے ڈی اے مجھے متبادل پلاٹ الاٹ کرے،عارف الرحمان علوی کی کے ڈی اے کومتبادل پلاٹ کی درخواست 5ستمبر کوموصول ہوئی۔صدرمملکت عارف علوی کی درخواست کا متن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 25 ستمبر 2018 19:21

عارف علوی کوصدربنتے ہی قبضہ شدہ پلاٹ یاد آگیا
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 ستمبر 2018ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کوصدرکا عہدہ سنبھالتے ہی اپنا قبضہ شدہ پلاٹ یاد آگیا، گلستان جوہربلاک 10کی زمین پر پلاٹ نمبر بی 112میرا ہے،کے ڈی اے مجھے متبادل پلاٹ الاٹ کرے، عارف الرحمان علوی کی کے ڈی اے کومتبادل پلاٹ کی درخواست 5ستمبر کوموصول ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کے گلستان جوہر میں پلاٹ پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی نے گلستان جوہربلاک 10کی زمین پر400گز کا پلاٹ نمبر بی 112خریدا تھا۔ تاہم اس پلاٹ پرکسی نے قبضہ کرلیا۔ عارف علوی نے متبادل پلاٹ کیلئے کے ڈی اے کودرخواست دے دی ہے۔ عارف الرحمان علوی کی کے ڈی اے کومتبادل پلاٹ کی درخواست 5ستمبر کوموصول ہوئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلستان جوہربلاک 10کی زمین پراداروں کا تنازع ہے۔

گلستان جوہرکی زمینوں پرکے ایم سی اور بورڈ آف ریونیو نے بھی الاٹمنٹ کی۔دوسری جانب کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ 30سالوں میں کے ڈی اے کی اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی پرقبضے ہوئے ہیں۔صدرمملکت کے کسی پلاٹ پرقبضہ نہیں ہوا۔ قوانین کے تحت کوئی متبادل پلاٹ الاٹ نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آج منگل کو وزارت قومی صحت کا دورہ کیا۔

اس موقع پروفاقی وزیر اور سیکریٹری وزارت قومی صحت نے صدر مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں تمام ادراوں کو بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ خوراک اور صحت کے معاملات میں عوامی آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔، خوارک کی کمی کے ہمارے بچوں پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہمیں سوفیصد بچوں کے لئے حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنانا ہو گا۔